نئی دہلی،26اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عصمت دری معاملے میں بابا گرمیت رام رحیم سنگھ کو مجرم قراردئے جانے کے بعد ڈیرہ سربراہ کے ایک سیکورٹی گارڈ نے عدالت کے احاطے میں آئی جی رینجر افسر کو ماردیا۔اس کے بعد پولیس نے سیکورٹی گارڈ کوجم کرپیٹا۔سزا کے بعد پولیس جیسے ہی رام رحیم کو عدالت کے احاطے سے باہر نکال کر اپنی گاڑی میں بیٹھانے لگی تو بابا کا سیکورٹی انہیں اپنی گاڑی میں بیٹھانے پربضدہوا، تو پولیس نے کہا کہ بابا کو مجرم قراردیاگیاہے، لہذا آپ کے ساتھ نہیں جا سکتے، بس اتناسنتے ہی بابا کے سیکورٹی گارڈ نے ہریانہ پولیس کے آئی جی رینک کے افسر کو تھپڑ ماردیا۔اس کے بعد بابا کے 8-10سیکورٹی گارڈ پولیس کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے۔آئی جی کو مارنے کے بعد پولیس نے انسپکٹر گارڈ کو پیٹا۔اس کے ساتھ پولیس نے عدالت کے احاطے کے ایک کمرے میں بند کردیا اورحب بابا کو پنچکولہ سے لے جایا نہیں گیا تب ان سیکورٹی اہلکاروں کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔اس کے بعد پنچکولہ پولیس نے ان پر کارروائی شروع کردی۔
سی بی آئی کورٹ پنچکولہ میں ڈیرہ سربراہ کی اگلی پیشی سنریا جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوگی،ڈیرہ سربراہ کوامبالا کی سینٹرل جیل میں لے جانامشکل ہورہا تھااس لئے اسے روہتک کی سنریا جیل منتقل کردیاگیا۔